08 مارچ ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا کے تمام بڑے اسپتالوں میں گردوں کے مرض میں مبتلا غریب مریضوں کے مفت ڈائیلاسز کا آغاز کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فری ڈائیلاسز پروگرام کا افتتاح کیا۔ اپنے خطاب میں سید ظاہر شاہ نے کہا کہ ڈائیلاسز ایک مہنگا علاج ہے، جس پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے ، وسائل نہ ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں غریب مریضوں کا مفت ڈائیلاسز کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے اعدوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہر سال 30 سے 35 افراد گردوں کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔طبی ما ہر ین کے مطابق گردے کے مر میں مبتلا افراد کی علا مات میں پیشاب میں خون آنا،قے کر نا اورہاتھ پاوٴں سوجھ جا ناشامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا افراد میں گردے کی بیماری بڑھنے کے خطرات زیادہ ہو تے ہیں۔ طبی ما ہرین کے مطابق گردے فیل ہونے اور دیگر پیچیدہ امراض کی بڑھتی ہوئی شرح پر بروقت تشخیص اور فوری علاج سے قابو پایا جا سکتا ہے۔