کھیل
06 اپریل ، 2013

پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں

 پاکستان کے محمد ماجد ایشین جونیئر اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں

اندور…پاکستان کے محمد ماجد نے ایشین جونیئر اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ بھارت کے شہر اندور میں جاری چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں محمد ماجد کا مقابلہ چین کے ٹاپ سیڈ زہو ینگ ہی سے تھا۔ ماجد نے حریف کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے بیسٹ آف نائن کا مقابلہ پانچ ایک سے جیت لیا۔فائنل میں ماجد کا مقابلہ تھائی لینڈ کے نوپون سائنگ کام سے ہوگا۔

مزید خبریں :