10 اپریل ، 2013
جھنگ…جھنگ میں محکمہ لا ئیو سٹا ک کے زیر اہتمام دودھ دینے والی گا ئے کے مقابلوں میں ستا ئیس کلو گرام دودھ دینے والی گا ئے مستانی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سا ہیوال گا ئے کی افزائش کے لیے کسا نو ں میں بیل تقسیم کیے گئے۔تحقیقاتی مر کز برا ئے تحفظ سا ہیوال گا ئے کی طرف سے نما ئش اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں پہلے نمبر پر آنے والے گا ئے مستا نی نے ستا ئیس کلو گرام دودھ دیا اور اس کے مالک آفتا ب احمد کو انعام دیا گیا جبکہ محکمہ کی طرف سے سا ہیوال نسل گا ئے کی افزائش نسل کے لیے کسا نو ں میں دس بیل تقسیم کیے گئے اس تقریب کے مہما ن خصوصی سیکرٹری لا ئیو سٹاک عرفا ن الٰہی تھے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نما ئش اور سیمینار کا مقصد ہے کہ کسا نو ں میں اس نسل کی افزا ئش کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے کیوں کہ اس نسل کی دودھ کی اوسط پیداوار گائے کی دیگر نسلوں کی نسبت زیادہ ہے۔