05 مارچ ، 2012
میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 7 ماہ کے بخت اللہ کے والد نے بیٹے کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے بخت اللہ پولیو کے مرض میں مبتلا ہوا۔ اس نئے کیس کے سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 12 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کشیدہ حالات کے باعث 27ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہیں۔