25 مئی ، 2013
کراچی…چین میں کی گئی تحقیق کے مطابق سبز چائے جہاں وزن گھٹا نے اور معدے کے امر اض میں فائدے مند ہے وہیں آنکھوں کے لیے بھی بہترین ہے۔چینی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبز چائے آ نکھوں کو انفیکشنز سے محفوظ رکھتی ہے۔ سبز چا ئے میں پا ئے جا نے والے اجزاء آ نکھ میں انفیکشنز پیدا کرنے والے خلیات کو ختم کر دیتے ہیں۔سبز چائے کا با قا عدہ استعمال مو تیا کی بیماری کے خطرے کو بھی کم کر دیتا ہے۔