صحت و سائنس
02 جون ، 2013

نگراں وزیر اعظم نے پولیو مانیٹرنگ سیل فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا

نگراں وزیر اعظم نے پولیو مانیٹرنگ سیل فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد…وزیراعظم نے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پولیو مانیٹرنگ سیل فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے،وزیراعظم میر ہزارخان کھوسو نے پی ایم سیکریٹریٹ میں پولیو مانیٹرنگ سیل کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے پولیو سیل کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی تھی جس میں پولیو سیل کی بندش کے پولیو کے خلاف قومی مہم پر اثرات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پولیو سیل کی بحالی کے لئے ضروری انتظامی ہدایات جاری کی جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی صحت بہت عزیز ہے،ملک سے اس بیماری کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کا عزم ضروری ہے۔

مزید خبریں :