07 جون ، 2013
نیویارک…امریکا میں ٹوائلٹ پیپر سے دلہن کے لباس تیار کرنے کا منفرد مقابلہ ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔ویسے تو دنیا بھر میں خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا عروسی جوڑا انتہائی قیمتی ہو مگر نیویارک میں ہونے والے اس منفرد مقابلے میں خواتین بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیتی ہیں۔اس سال بھی ٹوائیلٹ پیپر سے ایسے دل کش اور جاذب نظر ملبوسات تیار کیے گئے جو دیکھنے میں کسی طرح بھی روایتی ملبوسات سے کم دل کش نہیں تھے۔ جنوبی کیرولینا کی خاتون نے چمک دار گلو استعمال کرکے اپنے تیار کردہ لباس کو انتہائی شاندار بنادیا اور یہ مقابلہ جیت لیا جس پر انھیں 2 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔