کاروبار
10 جون ، 2013

پشاور میں مرغی کا گوشت ریکارڈ174روپے فی کلو پر جا پہنچا

پشاور میں مرغی کا گوشت ریکارڈ174روپے فی کلو پر جا پہنچا

پشاور…پشاور میں نئی حکومت کا پہلا بجٹ آنے سے قبل ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی۔شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔پشاور کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 140روپے سے بڑھ کر174روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں 34 روپے فی کلواضافے کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ قیمتوں میں من مانے اور غیراعلانیہ اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پولیٹری کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے شدید گرمی میں مرغیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب سے مال منگوایا جا رہا ہے جس پر اخراجاتزیادہ آتے ہیں اس لئے وہ مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :