دلچسپ و عجیب
21 جون ، 2013

چین : مٹی سے بنے کارٹون کریکٹر کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

چین : مٹی سے بنے کارٹون کریکٹر کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

بیجنگ…اسنو وائٹ، الٰہ دین اور اسمرف ایک ساتھ۔ چین میں مٹی سے بنے کارٹون کریکٹر کے مجسمے سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چین کے شمال مغربی علاقے کی جھیل کے قریب مٹی کے سیکڑوں مجسمے آجکل سیاحوں اور مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہاں ماہر فنکاروں نے قین گھیائے جھیل کی ابتدا کی کہانی پیش کرتے کئی مجسموں سمیت بچوں کی کہانیوں کے کردار اورمٹی کے دیگرمجسمے تخلیق کیے ہیں۔ اسنو وائٹ، الٰہ دین، اسمرف اور ٹینگلڈ جیسے ڈزنی اور ہالی ووڈ فلموں کے کئی مشہور کرداروں کے کم وبیش 23 مجسمے بنائے گئے ہیں ۔ نمائش اکتوبر تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں :