دلچسپ و عجیب
13 اگست ، 2013

موٹے اور زیادہ بہن بھائی والے جوڑوں میں طلاق کی شرح بہت کم ہوتی ہے

موٹے اور زیادہ بہن بھائی والے جوڑوں میں طلاق کی شرح بہت کم ہوتی ہے

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…موٹے لوگوں اور زیادہ بہن بھائی رکھنے والے جوڑوں میں طلاق کی شرح انتہائی کم ہوتی ہے،امریکی اخبار ”ہفنگٹن پوسٹ“ لکھتا ہے کہ 101سے200پونڈ وزنی حامل افراد طلاق کے کیسز زیادہ اندراج کراتے ہیں۔2708طلاق کے مقدمات میں سے76فی صدطلاق کے ایسے کیسز تھے جن کا وزن101سے200کے درمیان تھا، اس کے برعکس 201سے250پونڈ کے درمیان کے وزنی لوگ کی شرح18فی صد تھی جب کہ250پونڈ سے زیادہ وزنی افراد کی شرح 5فی صد تھی۔ زیادہ وزنی افراد میں طلاق کی شرح کم رہی ،اس سے پہلے ایک تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ایسے افراد جو شادی سے قبل پیسے کے متعلق باتوں کو اہمیت دیتے ہیں، اور اس بارے اپنی رائے کا تبادلہ کرتے ہیں ان میں طلاق کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔ برطانوی اخبار”دی میل“ لکھتا ہے کہ جن جوڑوں کے زیادہ بہن بھائی ہوں ان میں طلاق کی شرح انتہائی کم ہوتی ہے۔ سات یا سات سے زیادہ بہن بھائی رکھنے والے جوڑوں کی شادی کامیاب اور پرسکون ہوتی ہے۔اوہائیوں یونی ورسٹی نے60ہزار افراد پر تحقیق کی جس میں کہا گیا کہ ہر بہن بھائی پر طلاق کی شرح میں2فی صد کمی ہو جاتی ہے۔ایک یا دو بہن بھائی کوئی زیادہ اثر نہیں ڈالتے ،مگر ایک بڑی فیملی یا ایک ہی بچہ شادی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔

مزید خبریں :