کھیل
18 مارچ ، 2012

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی سیکورٹی رپورٹ مکمل

 بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی سیکورٹی رپورٹ مکمل

اسلام آباد …اسپورٹس ڈیسک…بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے سیکورٹی کے وفد کی تفصیلی رپورٹ تیارکرلی ، رپورٹ پیرکو بنگلا دیشی حکومت کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کے مطابق اپریل میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کا انحصار اسی رپورٹ پرہے تاہم پاکستان نے بنگلا دیش کی سیریز نہ ہونے کی صورت میں کوئی متبادل پلان تیار نہیں کیا ہے اگر یہ دورہ نہیں ہوتا ہے تو22 مارچ سے جون کے دوسرے ہفتے تک اکثر پاکستانی کھلاڑی فارغ ہوں گے، جون میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔آئندہ ہفتے یہ بات طے ہوجائے گی کہ بنگلا دیشی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف ڈھاکا پہنچ گئے ہیں وہ بھی سیریزکے حوالے سے بنگلا دیش بورڈکے صدر مصطفی کمال سے ملاقات کر کے پاک بنگلا دیش سیریز کے انعقاد کے حوالے سے حتمی بات چیت کریں گے۔

مزید خبریں :