کھیل
18 مارچ ، 2012

اولمپکس کیلئے میں پہلے فرنشڈ اپارٹمنٹ کا افتتاح

لندن …اسپورٹس ڈیسک…لندن اولمپکس کے لئے بنائے گئے ایتھلیٹس ولیج میں پہلے فرنشڈ اپارٹمنٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ گیمز کے دوران دو سو ممالک کے سولہ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز اولمپکس ولیج میں قیام اور طعام کرینگے۔ ایتھلیٹس ولیج میں اٹھائیس سواپارٹمنٹس تعمیر کئے گئے ہیں جن کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ منتظمین کے مطابق ایک کمرے میں صرف دو ایتھلیٹس کو ٹھہرنے کی اجازت ہو گی۔ ولیج کے گیارہ رہائشی بلاکس میں انٹرنیٹ، بینک، بیوٹی سلون اور دیگر کئی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اولمپکس کے بعد ان اپارٹمنٹس کو فروخت کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :