25 ستمبر ، 2013
کراچی…گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے آوران اور اسکے ارد گرد آنے والے شدید زلزلے کے بعد ارضیاتی تبدیلیوں کا عمل جاری ہے اور گوادر کے ساحل پر نمودار ہونے والے جزیرے کے بعد اب ایک اور جزیرے کے نمودار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔جس کے مطابق اورماڑہ اور پسنی کے درمیان سمندرمیں یہ جزیرہ نمودار ہوا ہے ،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق جزیرہ دریائے باسول کے قریب واقع ہے۔واضح رہے کہ اورماڑہ اور پسنی کے درمیان ایک سو ستر کلومیٹر کا فاصلہ ہے ، اور پسنی مغرب کی سمت واقع ہے۔