صحت و سائنس
07 اکتوبر ، 2013

پنجاب میں ڈینگی کے مزید12کیسز کنفرم ہو گئے، حکومت پنجاب

پنجاب میں ڈینگی کے مزید12کیسز کنفرم ہو گئے، حکومت پنجاب

لاہور…پچھلے24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید12کیسز کنفرم ہو گئے جس کے بعد صوبے میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد339ہو گئی ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں سے ایک کا تعلق شیخوپورہ اور11کا لاہور سے ہے،یہ تمام مریض میواسپتال لاہور میں زیرِعلاج ہیں،لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد193ہو گئی ہے۔ادھرصوبے میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد5ہزار712ہو چکی ہے۔

مزید خبریں :