صحت و سائنس
22 اکتوبر ، 2013

پولیوقطرے پلوانے سے انکارکرنے والے والدین کی تعدادبڑھنی لگی

پولیوقطرے پلوانے سے انکارکرنے والے والدین کی تعدادبڑھنی لگی

کراچی…ملک بھرمیں پولیومہم کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے نہیں آسکے۔بچوں کوپولیوقطرے پلوانے سے انکارکرنے والے والدین کی تعدادمیں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہواہے۔ حالیہ پولیو مہم کے دوران ملک بھر میں 65 ہزار 9 سو 47 بچے والدین کے انکار کے باعث ویکسین سے محروم رہے۔ پولیو قطرے پلوانے سے انکار میں خیبرپختونخوا سرفہرست جبکہ سندھ دوسرے نمبر پرہے۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 9 سو 23 بچے والدین کے انکار کے باعث قطروں سے محروم رہے جبکہ سندھ میں 18 ہزار 9 سو 18 بچے پولیو ویکسین حاصل نہیں کر سکے۔اکتوبر 2012 ء میں انکار کے باعث محروم بچوں کی تعداد 45 ہزار تھی جبکہ رواں سال اس تعدادمیں 20 ہزار سے زیادہ بچوں کا اضافہ ہواہے۔

مزید خبریں :