دنیا
24 مارچ ، 2012

افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی سارجنٹ رابرٹ بیلز پر الزامات عائد

افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی سارجنٹ رابرٹ بیلز پر الزامات عائد

واشنگٹن. . .. افغانستان کے شہر قندھار میں 17 شہریوں کو ہلاک کرنے والے امریکی فوجی پر باضابطہ الزامات عائد کردیئے گئے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈیڑھ سے دو سال صرف یہ فیصلہ کرنے میں لگیں گے کہ ملزم کے خلاف کورٹ مارشل کی کس فوجی اڈے میں کی جائے۔امریکی فوجی سارجنٹ رابرٹ بیلز پر گیارہ مارچ کو قندھار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے افغان شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام ہے۔ وہ اس وقت فورٹ leavenworth بیس کنساس میں زیر حراست ہے۔ لیکن اب یہ کیس لوئس McChord بیس منتقل کردیا گیا ہے۔ بیس کے ترجمان کا کہنا ابھی فوج کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سارجنٹ بیلز کا مقدمہ لیون ورتھ میں چلایا جائے ، لوئس مک کارڈ بیس میں یا کسی اور مقام پر چلایا جائے۔ ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ آنے والے مہینوں میں کیا جائے گا۔ عام طور پر اس عمل میں ڈیڑھ سے دو سال لگتے ہیں جس کے بعد کورٹ مارشل کی اصل کارروائی شروع ہوگی۔

مزید خبریں :