13 نومبر ، 2013
لاہور…کپتان مصباح الحق کو دورہ ساؤتھ افریقا سے آرام دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے،ذرائع کے مطابقمصباح الحق کوسیریزسے آرام کامشورہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں دیا گیا۔مصباح الحق کے آرام کی صورت میں محمد حفیظ کو ہی ون ڈے کا قائم مقام کپتان مقررکیئے جانے کاامکان ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورہ ساوٴتھ افریقا کیلئے ٹیم کا اعلان بھی اسی وجہ سے التواء کا شکار ہے۔