27 نومبر ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے درآمدات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزرات تجارت کو ہدایت کی ہے کہ ایسی پالیسز بنائے جس سے برآمدات بڑھیں اور درآمدات کم ہوں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر غلام علی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے وزرات تجارت کو ہدایت کی کہ برآمدات کے فروغ کے لیے پالیسیز میں استحکام لایا جائے۔ وزیر مملکت برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے ملکی برآمدات کو شدید جھٹکا لگا ہے ،تاہم برآمدات بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کو دسمبر میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے کے بعد 6ہزار پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو جائے گی۔