صحت و سائنس
20 جنوری ، 2012

پولیو کے خاتمہ میں ناکامی،پاک افغان سرحد پر پولیو ٹیمیں تعینات

پولیو کے خاتمہ میں ناکامی،پاک افغان سرحد پر پولیو ٹیمیں تعینات

پشاور…پولیو کے خاتمہ میں ناکامی کے بعدپاک افغان سرحد پر پولیو ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔سیکریٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا عابد مجید کے مطابق خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ پر پولیو ٹیمیں پاک افغان سرحد پر ہر وقت موجود رہیں گی۔ جو افغانستان سے آنے والے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ سیکریٹری ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ سال دوہزار گیارہ میں خیبر پختونخوا میں 76 پولیو کیسز رجسٹر ہوئے تھے۔ جس میں قبائلی علاقوں کے بھی اٹھارہ بچے شامل ہیں۔

مزید خبریں :