دلچسپ و عجیب
26 مارچ ، 2012

ہاٹ ائیر بلون ہائی والٹیج تاروں میں جا اٹکا

ہاٹ ائیر بلون ہائی والٹیج تاروں میں جا اٹکا

لندن…این جی ٹی…اِسے کہتے ہیں آسمان سے ِگرا کھجور میں اٹکا،برطانیہ میں اُڑتا ایک ہاٹ ائیر بلون حادثے کا شکار ہوکر بجلی کی ہائی والٹیج تاروں میں جا اَٹکا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر میں زمین سے پندرہ میٹر اُوپر بجلی کی تاروں میں ہاٹ ائیر بلون پھنس گیا جس کے باعث بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی ۔جسمیں سوار تین نو عمر لڑکے مسلسل پانچ گھنٹے تک بجلی کی تاروں میں اَٹکے رہے جن میں اُس وقت 1لاکھ 32ہزاروالٹ کا کرنٹ دوڑ رہاتھا ۔ رات کے اندھیرے کی وجہ سے کسی کو اس حادثے کا علم نہ ہو سکا تاہم دن نکلتے ہی امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اوربجلی کی تاروں میں اٹکے ہاٹ ائیر بلون میں پھنسے لڑکوں کو بحفاظت نکال لیا ۔ واضح رہے کہ تینوں لڑکے معمول کی پرواز پر تھے کہ اچانک ہوا کے غیر متوازن ہو جانے کے باعث بجلی کی تاروں میں جا پھنسے ۔

مزید خبریں :