27 مارچ ، 2012
سان فرانسسکو…شارک کو ایک خطر ناک سمندری مخلوق کہا جاتاہے جو کسی بھی وقت پانی میں مو جود انسان کو جانی نقصان پہنچا سکتی ہے لیکن یہ وڈیو کچھ ایسے غوطہ خوروں کی ہے جنھوں نے سمندر کی گہرائی میں جاکر خوں خوار شارکس کے ساتھ بلا خوف غوطہ خوری کی۔ اس ایڈونچر کے دوران اچانک ایک شارک نے بے تکلفی کا مظاہرہ کر تے ہوئے غوطہ خور کی ٹانگ چبانے کی کو شش بھی کی لیکن خوش قسمتی سے شارک کا وار ناکام ہو گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غوطہ خوروں نے اپنے اتنے قریب درجنوں شارکس کو دیکھ کر ان کی تصاویر بھی کھینچیں اور ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یاد گار بنادیا۔