19 دسمبر ، 2013
نیو یارک…بے شک انسان کو اسکی ذہانت کی وجہ سے اشرف المخلوقات قرار دیا گیا ہے تاہم انسان کے بعد بندر کو ہی کرہ ارض کی ذہین ترین مخلوق سمجھا جاتا ہے۔امریکہ کے وائلڈ لائف پارک میں موجود اس بندر نے یہ بات درست ثابت کر دکھائی ہے جسکی ذہانت اور مہارت دیکھ کر انسان بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔پارک میں سیر کیلئے آیا ایک شخص جب اس ننھے بندر کے قریب پہنچا تو پنجرے کے پیچھے موجود بندر میاں نے اسے فوراً ہی اپنا دوست بنا لیا۔سوکھے ہوئے پتوں کے کچلنے کی آوازیں سننے کا شوقین یہ ننھا بندر پل بھر میں اس شخص سے اتنا گھل مِل گیا کہ پتوں کو مسلتے ہوئے چُر مُر کی آواز سنوانے لگا اور صرف یہی نہیں بلکہ یہ ذہین بندر اپنے سامنے کھڑے شخص کے ہاتھوں پر سوکھے پتے رکھ کر اس کی مٹھی بند کرواتے ہوئے پتوں کو مسلنے کا طریقہ بھی سمجھاتا نظر آیا ۔ کیوں ہے نہ کمال کا بندر !