کاروبار
26 دسمبر ، 2013

سال ختم لیکن اسٹیل ملز کے ملازمین کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں

سال ختم لیکن اسٹیل ملز کے ملازمین کی مشکلات ختم نہ ہو سکیں

کراچی…سال ختم ہونے کو ہے لیکن اسٹیل ملز ملازمین کا انتظار ختم نہ ہوا۔ملز کی پیداوار نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور ملازمین تقریباً ڈھائی ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔پاکستان اسٹیل ملز کے ذرائع کے مطابق ادارے کے 16 ہزار ملازمین تقریبا ڈھائی ماہ سے اپنی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔ رقم کی شدید قلت کے باعث ایک طرف ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو پارہی تو دوسری جانب کوئلہ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہیں جس کی وجہ سے بلاسٹ فرنس کو کوک سے گرم رکھا جارہا ہے۔بد انتظامی کے باعث پاکستان اسٹیل ملز گزشتہ 5 برسوں سے مسلسل نقصان میں ہے اور اس کا مجموعی خسارہ 100 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

مزید خبریں :