صحت و سائنس
21 جنوری ، 2012

بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ… بلوچستان میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آگئے،پولیو وائرس کا شکار ہونے والے دونوں بچوں کا تعلق ضلع کوئٹہ سے ہے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سال 2012کے لئے پولیو کے مرض کے پہلے دو کیسزرپورٹ ہوگئے ہیں پولیو وائرس کے دونوں کیسز ضلع کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے جن میں کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے ایک شخص نوراں شاہ کا تیرہ ماہ کا بچہ حسن شاہ اور کوئٹہ ہی کے نواحی علاقے کلی شابو کے رہائشی جمیل احمد کا اٹھارہ ماہ کا بچہ اسفندیار شامل ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ بچوں کو انسداد پولیو کی مہم کے دوران دو بار پولیو سے بچاوٴکی ویکسین پلائی گئی تھی، واضح رہے کہ گذشتہ سال 2011کے دوران بلوچستان سے پولیو کے 72کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید خبریں :