دلچسپ و عجیب
08 جنوری ، 2014

مو با ئل فون سے کنٹر ول کرکے پارک کی جانے والی کار

مو با ئل فون سے کنٹر ول کرکے پارک کی جانے والی کار

لاس ویگاس…گاڑی کی پارکنگ کا مسئلہ اب نہیں رہے گا کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خودپارکنگ کرنے والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل تیار کرلیا ہے۔لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شو میں ایک جرمن کمپنی نے ایسی منفرد کار متعارف کر وائی ہے جسے اسمارٹ فون کے ذریعے پارک کیا جاتا ہے۔جدید ٹیکنا لوجی سے لیس اس کار کے ڈرائیو ر کو کا ر پا رک کر نے کے لیے اس میں بیٹھنا بھی ضر وری نہیں بلکہ اسے اسما رٹ فون کے ذریعے کنٹرو ل کر کے پا رک کیا جا سکتا ہے۔اس گاڑی کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے پارکنگ کا آرڈر دیا جاتا ہے جسکے بعد یہ خود ڈرائیو کرتی ہوئی پارکنگ ایریا تک جاتی اور خالی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اْسے پارک بھی کردیتی ہے۔

مزید خبریں :