کھیل
15 جنوری ، 2014

ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ اسٹیفن پیٹرہانسل نے جیت لیا

 ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ اسٹیفن پیٹرہانسل نے جیت لیا

سانتیاگو… ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ جیت کراسٹیفن پیٹرہانسل نے نینی روما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،اوور آل اسٹینڈنگ میں دونوں کے درمیان فرق برائے نام ہی رہ گیا ہے۔چلیمیں ہونے والے 422کلومیٹر طویل مرحلے میں راستے بہت دشوارتھے ،کہیں آڑے ٹیڑھے ، تو کہیں اونچے نیچے راستے،لیکن ڈرائیورز نے خوب مہارت دکھائی اور ریت میں بھی خوب گاڑی چلائی۔ فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہانسل نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے،17 منٹ اور 53 سیکنڈ میں طے کیا۔اوور آل اسٹینڈنگ میں سرفہرست نینی روما کا تیسرانمبررہا۔بائیک رائڈنگ مرحلے میں اسپین کے مارک کوما سب سے آگے رہے۔نویں مرحلے میں اسپین کے ہی یوان بریڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزید خبریں :