16 جنوری ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات پر آمادہ طالبان گروپوں سے بات چیت جلد شروع کی جائے۔ چوہدری نثار کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن خاطر خواہ نتائج دے رہا ہے، اسے ہرقیمت پر جاری رکھا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کو کراچی میں جاری جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن پر بریفننگ دی۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو کراچی آپریشن کی اہم کامیابیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔