18 جنوری ، 2014
نئی دہلی…وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرنے کہا ہے کہ بھارتی حکام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے، دونوں ممالک کے درمیان برابری کی بنیاد پر مارکیٹوں تک رسائی دینے پر بات ہوئی۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیربھارتی وزیر تجارت آنند شرما کی دعوت پر بھارت کے دورے پر ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری چاہتے ہیں،بھارتی وزیر تجارت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرنے کہا کہ دوطرفہ تجارت کے لیے ذرائع مواصلات کو مزید بہتر بنائیں گے، ملک میں گیس اور بجلی کے بحران کو جلد حل کریں گے۔