23 جنوری ، 2014
پیرس… فرانس نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کے دوران ملک میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں ایک ارب یورو خرچ کرے گا۔پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بجٹ برنارڈ کازنوف نے کہا تھا کہ جب پورے یورپ میں اخراجات میں کمی کا رجحان ہے حکومت ایسی صورتحال میں بھی اپنی قوم کی ہیلتھ انشورنس پر ایک ارب سے زائد رقم خرچ کرنا چاہتی ہے جو کہ ہمارا دیرینہ ہدف بھی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کیلئے کچھ فنڈز ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں اس کے باوجود بھی اس منصوبے کی آمدنی 2013 ء کے دوران 7.7 ارب یورو خسارے کا شکار رہی جس کے خسارے کو رواں برس 6.2 ارب یورو تک لایا جائے گا۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے برنارڈ کازنوف نے کہا کہ 2013 ء کے دوران حکومت نے تنخواہوں کے بل میں 200 ملین یورو کی کمی کی جوکہ رواں برس 3000 آسامیاں کم کرنے کے ہدف کی جانب اہم قدم ہے۔