صحت و سائنس
21 جنوری ، 2012

پرسرا ر بیماری سے ہلاکتیں، محکمہ صحت پنجاب نے کمیٹی بنا دیا

پرسرا ر بیماری سے ہلاکتیں، محکمہ صحت پنجاب نے کمیٹی بنا دیا

لاہور …لاہور میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ،وجوہات کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پی آئی سی سے دی جانے والی ادویات ناقص نہیں۔لاہور میں پراسرار بیماری کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت نے اجلاس بلایا۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے ادویات کے بارے میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹی کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی سی میں دی جانے والی ادویات ناقص نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان ادویات کا ٹیسٹ بیرون ملک سے بھی کرایا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ صحت نے پراسرار بیماری سے ہلاکتوں اور دیگر عوام کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی بنا دی۔ 38 رکنی کمیٹی کے سربراہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر جاوید اکرم ہوں گے۔

مزید خبریں :