08 فروری ، 2014
جلالپور بھٹیاں…انسان کے اشاروں پر کھیلنے والے بندر کے کرتب تو سب نے دیکھیں ہوں گے، آج آپ کو دکھاتے ہیں بندر اور کتے کے درمیان انوکھے لاڈپیار کی کہانی۔ ہم میں سے ہر ایک نے ڈالی ڈالی اچھلنے کودنے والے بندروں کی شرارتوں کی کہانیاں تو بہت سنی ہوں گی، لیکن کتے کے ساتھ رہ کر بھی شرارتیں جاری رکھنے والے اس بندر نے تو کمال ہی کر دکھایا ۔ جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاوٴں میں ، جہاں دیہاتیوں نے ایک آوارہ بندر کو پکڑ کر کتے کے ساتھ باندھ دیا ۔ بندر شرارتیں کرتا ہوا کبھی کتے کے گلے لگ جاتا اور کبھی اس کے اوپر بیٹھ جاتا۔ کتا بے چارہ مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق کافی دیر تک بندر کی شرارتیں برداشت کرتا رہا، اس نے کئی بار بندر کو باز رکھنے کی کوشش بھی کی لیکن بندر نے کتے کو تگنی کا ناچ نچوائے رکھا، آخر کار کتے کی بے زار طبیعت بھی رام ہوئی اورپھر وہ بھی دوستی کی طرف مائل ہوہی گیا۔