پاکستان
12 فروری ، 2014

ساہیوال: پسند کی شادی کرنے والا جوڑ ا چلتی ٹرین سے کود گیا

ساہیوال: پسند کی شادی کرنے والا جوڑ ا چلتی ٹرین سے کود گیا

ساہیوال…ساہیوال میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑا پکڑے جانے کے خوف سے چلتی ٹرین سے کود گیا، ریسکیو نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ۔ فیملی ذرائع کے مطابق ہڑپہ کے رہنے والے شبیر اور فرازنہ نے 5 فروری کو گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کی۔شادی کے بعد میاں بیوی ٹرین کے ذریعے ہڑپہ آرہے تھے ۔ٹرین ساہیوال رکی تو لڑکی کے گھر والے انہیں پکڑنے کیلئے اسی ٹرین پر سوار ہوگئے۔، لڑکی اورلڑکے نے انہیں دیکھتے ہی چلتی ٹرین سے چھلانگ لگادی ۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :