پاکستان
12 فروری ، 2014

کراچی ؛مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ڈاکٹر سمیت 5افراد زخمی

کراچی ؛مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ڈاکٹر سمیت 5افراد زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کے مطابق نا معلوم مسلح ملزمان نے اسٹیڈیم روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گلستان جو ہر کے علاقے جوہر چورنگی کے قریب نا معلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ڈاکٹر کمال الدین نامی شخص شدید زخمی ہو گیا،جسے طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت آج امن وا مان کے حوالے ایک اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :