پاکستان
12 فروری ، 2014

سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے،الطاف حسین

سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے،الطاف حسین

لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیر ماشوخیل میں دہشت گردوں کا گھر پرحملے کے واقعے کی مذمت کی ہے اور متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور اسے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خا ن اور خیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڈھ بیر موشوخیل میں دہشت گردوں کے گھر پر حملے کا نوٹس لیا جائے، عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید خبریں :