18 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈیز ہیلتھ ورکرز نے پیر کی صبح دھرنا دیا، رات گئے تک وزیراعلیٰ کے مشیر سلمان رفیق اور دیگر حکام نے مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ 5 مارچ کو تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمت کو مستقل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا اور مارچ میں ہی تمام ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔حکومتی یقین دہانی پر مظاہرین کا ایک گروپ دھرنا ختم کر کے چلا گیا جبکہ دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مسلسل دھرنا دے رکھا ہے۔