صحت و سائنس
24 فروری ، 2014

پشاور کی 4 یونین کونسلوں میں کل سے مفت طبی کیمپ لگائے جائیں گے

پشاور کی 4 یونین کونسلوں میں کل سے مفت طبی کیمپ لگائے جائیں گے

پشاور…محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پشاور کی چار یونین کونسلوں میں فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ای پی آئی پروگرام کے انچارج ڈاکٹراکرم شاہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ صحت کا انصاف پروگرام کے تحت پشاور کی چار یو نین کو نسلوں میں فری میڈیکل کیمپ کل سے لگائے جائیں گے۔کیمپ میں بچوں اور بڑوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچاوٴ کی ویکسین بھی دی جا ئے گی تا کہ ان کی قوت مدافعت بڑھائی جاسکے۔

مزید خبریں :