صحت و سائنس
25 فروری ، 2014

پاکستان میں 4 فیصد بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہوتے ہی مرجاتے ہیں

پاکستان میں 4 فیصد بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا پیدا ہوتے ہی مرجاتے ہیں

اسلام آباد…پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے چالیس بچے یا تو مردہ پیدا ہوتے ہیں یا وہ پیدا ہونے کے دن ہی فوت ہو جاتے ہیں۔ یہ اموات دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔ یہ انکشاف بچوں کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ بچوں کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والی ایک غیرسرکاری تنظیم نے اسلام آبادمیں نومولود بچوں کی شرح اموات سے متعلق گلوبل رپورٹ 2012ء جاری کی ہے ۔ اس کے مطابق دنیا بھر میں 29لاکھ نومولود بچے پیدائش کے پہلے 28دنوں کے دوران جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستان میں ہر ایک ہزار میں سے 55نومولود بچے موت کے منہ میں گئے۔ دنیا میں ہر 1000میں سے اموات ہوتی ہیں اور پاکستان میں یہ تعداد 55ہے اور دنیا کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں، یہاں کوششوں کے باوجود کمی نہیں پائی گئی۔ نومولود بچوں میں شرح اموات کی بڑی وجہ نمونیا اور ہیضہ ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پاکستان میں ہر ایک گھنٹے میں تین خواتین زچگی کے مسائل کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ نومولود بچوں سے متعلق رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ گزشتہ 12سالوں میں دنیا میں نومولود بچوں کی اموات 1کروڑ 26 لاکھ سالانہ سے کم ہوکر 66لاکھ سالانہ رہ گئی ہے لیکن پاکستان ان ننھے مہمانوں کی شرح اموات پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

مزید خبریں :