صحت و سائنس
05 مارچ ، 2014

لاہور :سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کامطالبات کے حق میں احتجاج

لاہور :سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کامطالبات کے حق میں احتجاج

لاہور…لاہور کے سرکاری اسپتالوں کی نرسوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کے باہردھرنادیا۔سرکاری اسپتالوں میں ایڈہاک بنیادوں پرکام کرنیوالی نرسیں آج صبح لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوگئیں اورنعرے بازی شروع کردی۔ نرسوں کاکہناتھاکہ اسپتالوں میں ایڈہاک نرسوں کو وجہ بتائے بغیر نوکریوں سے فارغ کیا جارہاہے۔ ڈی جی نرسنگ رخسانہ کمال مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچیں تونرسوں نے ان سے مذاکرات کرنے سے انکارکردیا۔ان کاکہناتھا جب تک حکومت نوکری سے فارغ کرنے کاسلسلہ بند نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ نرسوں کے احتجاج کے باعث پریس کلب سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

مزید خبریں :