دلچسپ و عجیب
05 مارچ ، 2014

چینی شیف کا پین کیک کوہاتھوں پر گھمانے کا شاندار مظاہرہ

چینی شیف کا پین کیک کوہاتھوں پر گھمانے کا شاندار مظاہرہ

بیجنگ…انتہائی مہارت سے پتلے ڈو سے پین کیک تیار کرنا ہی اپنے اندر ایک بیحد مشکل ٹاسک ہے اور ایسے میں اسکے ساتھ کرتب بازی کا مظاہرہ کرنا کسی ماہر شیف کے بس کی ہی بات ہو ہوسکتی ہے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گینز ورلڈ ریکارڈ اسپیشل شو کے موقع پر نوجوان شیف نے مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے میدے کے چھوٹے سے پیڑے سے بڑے سائز کا پین کیک تیار کرکے اسکے گھمانے کا منفرد کارنامہ سر انجام دیا۔انتہائی مہارت سے پیڑے کو دباتے ہوئے بعد ازاں اُسے ہاتھوں کی مدد سے سر پر گھما گھما کر76سینٹی میٹر(2فٹ5انچ)قطر کا بناتے ہوئے Cao Huaijiangنامی نوجوان شیف نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جس پر اسکا نام گینز ریکارڈ بک میں درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں :