صحت و سائنس
17 مارچ ، 2014

لاہور:احتجاجی نرسوں نے سینئر نرسوں کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا

لاہور:احتجاجی نرسوں نے سینئر نرسوں کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا

لاہور…لاہور میں مال روڈپرایڈہاک نرسوں کا دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے،تاہم نرسوں کی تعدادکم ہوکر80کے قریب رہ گئی۔ نرسوں کی بڑی تعدادحکومت کی طرف سے3 سالہ کنٹریکٹ لیٹرلیکرڈیوٹیوں پرواپس جا چکی ہے۔احتجاجی نرسوں نے سینئر نرسوں کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا۔لاہورمیں پنجاب اسمبلی کیسامنیایڈہاک نرسیں مسلسل دھرنادیئے ہوئے ہیں،ساتویں روز ان کے چہروں پرتھکاوٹ کے آثارنمایاں ہیں۔حکومت کی طرف سے3 سالہ کنٹریکٹ ملنے پران کے درمیان جھگڑا اوردھڑے بندی بھی ہوچکی ہے،دھرنے میں نرسوں کی تعداد خاصی کم ہے، بڑی تعدادکنٹریکٹ لیٹرلیکر دھرنا ختم کرچکی ہے،آج صبح گنگارام اسپتال کی سینئرنرسزاحتجاجی نرسوں کومنانے کیلئے آئیں،مگر انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مستقل کئے جانے تک نہیں جائیں گی۔دھرناختم کرنے سے انکارکردیا۔

مزید خبریں :