13 اپریل ، 2014
فیصل آباد…فیصل آباد میں کار شو کا اہتمام کیا گیا جس میں کاروں کے پرانے اور منفرد ماڈلز کی نمایش کی گی نمایش میں ذوالفقار علی بھٹو اور سعودی بادشاہ کنگ فیصل کے زیر استعمال رہنے و الی کار میں شرکا کی بے انتہا دلچسپی رہی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی گروانڈ کے علاقے میں ایک روزہ کار شو کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے پرانی اور منفرد کاریں رکھنے والے مالکان نے اپنی اپنی گاڑیاں نمایش میں رکھیں جن میں ساٹھ کی دہائی کے مشہور زمانہ فوکسی کاروں اور ویگنوں کو بھی شامل کیا گیا تھا ان منفرد کاروں کو شرکا نے بے حد پسند کیا۔ شو میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل کی پاکستان آمد پر ان کے استعمال میں رہنے والی گاڑی بھی شامل تھی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پہلی بار ایسی منفرد کاروں کی نمایش کی گی ہے ۔یہبہت اچھی نمائش ہے جس میں ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل کے زیراستعمال کار بھی رکھی گئی ہے۔