دلچسپ و عجیب
25 اپریل ، 2014

شادی یادگار بنانی ہے تو برج العرب کی چھت پر چلے آئیں

شادی یادگار بنانی ہے تو برج العرب کی چھت پر چلے آئیں

دبئی…اگر اپنی شادی کا دن یادگار بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دبئی کے برج العرب کی چھت سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ خرچہ بھی صرف 55 لاکھ روپے ہے۔دبئی کے لگژری ہوٹل " بر ج العرب "کی چھت پر وسیع ہیلی پیڈ کو شادی کی تقریبات کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔" ویڈنگ ان دا اسکائے" نامی اس پیشکش کے تحت دلہا دلہن ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیدھے ہوٹل کی چھت پر اتر سکتے ہیں یا لگژری کار رولز رائس میں بیٹھ کر آسکتے ہیں۔ ایسی ہی دوسری شاہانہ سہولتوں کے ساتھ اپنی شادی کو نہ صرف شاندار بناسکتے ہیں بلکہ دلہن کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔ ان تمام سہولتوں کا کم از کم بل ہو گا صرف 2 لاکھ درہم یعنی تقریباً 55 لاکھ روپے۔

مزید خبریں :