09 اپریل ، 2012
کراچی… حکومت کی جانب سے منظور کی جانے والی نئی گیس پالیسی کے تحت 8 فیلڈز سے پچاس سے 10کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافی گیس کی پیدوار ہوگی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے جمعہ کو گیس پالیسی2012کی جو منظوری دی ہے اس سے مقامی انڈسٹری کو گیس کی اضافی سپلائی ملے گی جس سے انڈسٹری بہتر طور پر کام کرسکے گی۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار محمد نعمان کے مطابق اس نئی پالیسی سے 8 مختلف فیلڈ ز سے 5 سے 10 کروڑ مکعب فٹ یومیہ اضافی گیس کی پیدوار شروع ہوسکے گی جس سے ملک میں جاری گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔