12 جون ، 2014
پشاور .....پشاور میں گر می کی شدت میں اضافے سے کم عمر بچے گیسٹرو اور ڈائیریا کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ ماہر امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر عنا یت کے مطابق گرمی میں اضافہ کے باعث گیسٹرو اور ڈائیریا کے بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیر یا اور گیسٹرو، معدہ اور انتڑیوں کی سوزش سے پیدا ہونے والی بیماریاں ہیں ۔ جنکی علامات میں سردرد ،بخار ،پیٹ میں درد ،اور قے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی اور ناقص خوارک کا استعمال ان امراض کے پھیلاؤ کی وجوہات ہیں۔