13 جون ، 2014
پشاور.....خیبرپختونخوا کی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے لئے 8 ارب28کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جورواں مالی سال کےمقابلے میں29کروڑ روپے زیادہ ہے۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ادھورے منصوبے بھی اگلے سال مکمل کیےجائیں گے۔سرکاری ذرائع سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آئندہ مالی سال کے لئے تحریک انصاف کی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت کے لئےآٹھ ارب اٹھائیس کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت رواں مالی سال کے بہت سارے عوامی نوعیت کے منصوبے شروع کرنے یا انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔