صحت و سائنس
25 جون ، 2014

بھارت میں پاکستانی بچے کے جگر اور گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

بھارت میں پاکستانی بچے کے جگر اور گردوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

نوئیڈا.....بھارت کے شہر نوئیڈا میں پاکستانی بچے کے جگر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔9 سالہ عمار آصف لاہور سے تعلق رکھتا ہے۔ پچھلے پانچ سال سے عمار ایسے مرض میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے گردوں میں پتھری پیدا ہو جاتی تھی۔ مرض کی تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ عمار کا گردہ اور جگر بدل دیا جائے۔ اس سلسلے میں مالی معاونت پاکستانی حکومت نے فراہم کی، اعضا عمار کے اہل خانہ نے عطیہ کیے اور آپریشن بھارت کے شہر نوئیڈا میں ہوا۔ 10 گھنٹے کے مشکل آپریشن میں ڈاکٹروں کی 46 رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کو کامیاب قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ عمار جلد صحتیاب ہو کر عام بچوں کی طرح زندگی گزارے گا۔

مزید خبریں :