12 اپریل ، 2012
لاہور … ملک میں بجلی کا بدترین بحران اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔ حکومت کے مسلسل اعلانات کے باوجود تیل، گیس اور پیسے نہ ملنے پر بجلی کی پیداوار مزید کم ہو گئی ہے۔ ملک میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب 15 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ گرمی بڑھنے پر پنکھے او راے سی کا استعمال ہے۔ لاہور میں ایک بار پھر ہر ایک گھنٹے بعد 3 گھنٹے کیلئے گرڈ اسٹیشن بند کئے جارہے ہیں۔ یوں شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے جبکہ دیہات میں 20 گھنٹے ہے۔ پیپکو حکام کا موٴقف ہے کہ پاور ہاوٴسز کیلئے تیل کی فراہمی کم ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔