کاروبار
12 اپریل ، 2012

ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے 15 روزہ تعین پر حتمی فیصلہ پھر لٹک گیا

ای سی سی اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے 15 روزہ تعین پر حتمی فیصلہ پھر لٹک گیا

اسلام آباد … پیٹرولیم قیمتوں کے 15 روزہ تعین پر وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں حتمی فیصلہ پھر لٹک گیا ہے جبکہ 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ، کمیٹی نے ارکان اسمبلی کی گیس کنکشن اسکیم کو روکتے ہوئے ترکمانستان سے گیس کی خریدوفروخت کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد انہوں نے نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ای سی سی نے پی پی ایل کیلئے عراق میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے بھیجی گئی وہ سمری موٴخر کردی ہے جس میں وفاقی حکومت سے 10 کروڑ ڈالر کی گارنٹی طلب کی گئی تھی۔ وزیر خزانہ کے مطابق ای سی سی نے مزید 3 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایم این اے اسکیم کے تحت نئے گیس کنکشنز کی تجویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ای سی سی نے ایل پی جی ایئرمکس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے،اس کی گیس سی این جی اسیٹشنز اور کھادکی صنعت کو دی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاکہ 15 اپریل کو تیل کی قیمتوں کا تعین نہیں ہوگا اور 15 روزہ قیمتوں کے تعین کیلئے حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

مزید خبریں :