01 جولائی ، 2014
کراچی ......کراچی میں رواں سال اب تک پولیو کےسات کیسزسامنے آچکےہیں ،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مظہر خمیسانی کےمطابق پولیو کے زیادہ تر کیسزشہر کے نوگوایریاز سے سامنے آرہے ہیں، خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سےلوگوںکی آمدتک کراچی میں پولیو پر قابو پانا ممکن نہیں۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایا کہ کراچی میں روا سال پولیو کے سات نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور متاثرہ علاقوںمیں گڈاپ ، بلدیہ ، اورنگی ، سائٹ، گلشن بونیر اور دیگر شامل ہیں۔ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات سے لوگوں کی آمد تک کراچی میں پولیو پر قابو پانا ممکن نہیں ۔ ، ڈاکٹر مظہر خمیسانی نے کہا کہ شہر کے ہائی رسک ایریا میں 5 سے 8 جولائی تک انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا ارادہ ہےلیکن عملےکومکمل سیکورٹی تک 100 فیصد نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔