11 جولائی ، 2014
ری ڈیو جنیرو.....برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں ارجنٹینا کی جیت کے خواہش مند ہیں ۔ پریس کانفرنس میں نیمار نے کہا کہ جرمنی سے بدترین شکست کے باوجود ٹیم پر ناز ہے انہوں نے کہا کہ وہ فائنل میں اپنے کلب بارسلونا کے ساتھی اور ارجنٹینا کے کپتان میسی کو سپورٹ کریں گے ۔ ان کی خواہش ہے کہ کہ ارجنٹائن جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لے ،انہوں نے کہا کہ میسی نے فٹ بال میں کئی اعزاز حاصل کیے ہیں اور اُن کی نیک خواہشات میسی کے ساتھ ہیں.کولمبیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے والے نیمار نے کہا کہ وہ کولمبیا کے ڈیفینڈر زونیگا کے بارے میں کوئی برے جذبات نہیں رکھتے.زونیگا نے اگلے دن ہی انہیں فون کرکے معافی مانگی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی ۔